ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور میں دو چور گرفتار؛ بھٹکل جالی روڈ پر ہوئے ایک مکان میں چوری میں بھی ملوث

ہوناور میں دو چور گرفتار؛ بھٹکل جالی روڈ پر ہوئے ایک مکان میں چوری میں بھی ملوث

Thu, 06 Oct 2016 20:25:40    S.O. News Service

بھٹکل 6/ اکتوبر (ایس او نیوز) ہوناور کے چار مکانوں میں ہوئی چوری کی واردات کی چھان بین کرتے ہوئے ہوناور پولس نے قریب پانچ چھ روز قبل دو چوروں کو گرفتار کیا تھا، جن کے تعلق سے پولس ذرائع نے خبر دی ہے کہ ان دونوں نے بھٹکل کے ایک مکان میں بھی چوری میں ملوث ہونے کا پولس کے سامنے اعتراف کیا ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ چوروں کی شناخت معروف اور جعفر کی حیثیت سے کی گئی ہے، جنہوں نے پولس کو بتایا ہے کہ وہ بھٹکل جالی روڈ پر ایک مکان میں چوری کی واردت میں بھی ملوث ہیں۔ چوری کی یہ واردات رمضان کے مبارک مہینہ میں پیش آئی تھی جس میں چوروں نے قریب ڈیڑھ لاکھ روپیہ نقد سمیت 40/ لاکھ روپئے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے۔

ہوناور پولس اس تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے اور چوری شدہ مال واپس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

 


Share: